Discussion پاکستان کے ’سب سے بڑے ایئر پورٹ‘ کا معاہدہ

Discussion in 'Current Affair and Siasi Debate' started by benice, Nov 11, 2015.

  1. benice

    benice Well-Known Member Siasi Karkun

    Joined:
    Jan 2, 2010
    Messages:
    6,554
    Likes Received:
    41
    Location:
    Karachi


    پاکستان کے ’سب سے بڑے ایئر پورٹ‘ کا معاہدہ

    [​IMG]
    اب دیکھنا یہ ہے کہ کس کس کے پیٹ میں مڑوڑ اٹھتے ہیں؟؟​


    پاکستان کے ’سب سے بڑے ایئر پورٹ‘ کا معاہدہ
    محمد کاظم
    بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ
    3 گھنٹے پہلے


    30گوادرمیں تعمیر ہونے والا یہ ایئر پورٹ پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہوگا
    پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پاکستانی اور چینی حکام نے گوادر ایئرپورٹ سمیت دیگر اہم منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
    جن معاہدوں پر دستخط ہوئے ان میں گوادر ایئرپورٹ اور فری ٹریڈ زون کے معاہدے شامل ہیں۔


    وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان جان محمد بلیدی کے مطابق گوادر ایئرپورٹ چار ہزار سے زائد ایکڑ پر محیط ہوگا۔
    30 ماہ کے دوران تعمیر ہونے والا یہ ایئر پورٹ پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہوگا۔
    اس کے علاوہ ’چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی‘ کو 40 سال کے لیے پہلے مرحلے میں فری ٹریڈ زون کی تعمیر کے لیے چھ سو 37 ایکڑ اراضی حوالے کی گئی۔
    اس حوالے سے گوادر میں جو تقاریب منعقد ہوئیں ان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ، وفاقی وزیر احسن اقبال اور چائنا پلاننگ کمیشن کے نائب صدر وان جن کاؤ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

    پاکستان کے ’سب سے بڑے ایئر پورٹ‘ کا معاہدہ - BBC Urdu
     

Share This Page