News ٹی 20 کے بعد اور ون ڈے سریز میں بھی جیت کے روشن امکانات

Discussion in 'News and Current Affairs' started by ghazi52, May 28, 2015.

  1. ghazi52

    ghazi52 Senior Member Siasi Karkun

    Joined:
    Apr 20, 2006
    Messages:
    786
    Likes Received:
    1
    Gender:
    Male
    Location:
    USA
    ٹی 20 کے بعد اور ون ڈے سریز میں بھی جیت کے روشن امکانات

    [​IMG]
    پاکستانی ٹیم اس وقت عالمی رینکنگ میں نویں نمبر پر ہے اور اُسے خطرہ ہے کہ کہیں جون 2017 میں انگلینڈ میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی سے باہر نہ ہو جائے
    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل جمعے کو لاہور میں روز کھیلا جا رہا ہے۔

    تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور دوسرے میچ میں کامیابی کے نتیجے میں دسمبر 2013 کے بعد یہ پہلی ون ڈے سیریز ہو گی جو پاکستان جیتے گا۔

    پاکستان ٹیم کے کوچ وقار یونس کے لیے بھی یہ جیت اس لیے اہمیت کی حامل ہو گی کیونکہ دوسری مرتبہ کوچ بننے کے بعد سے وہ لگاتار پانچ ون ڈے سیریز ہار چکے ہیں۔

    پاکستانی ٹیم اس وقت عالمی رینکنگ میں نویں نمبر پر ہے اور خطرہ ہے کہ کہیں جون 2017 میں انگلینڈ میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی سے باہر نہ ہو جائے۔

    انگلینڈ میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لینا ہے۔

    پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں 41 رنز سےکامیابی حاصل کی تھی لیکن پاکستانی سرزمین پر اپنا سب سے بڑا سکور 375 رنز بنانے کے باوجود اسے زمبابوے کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    زمبابوے نے پاکستان کے جواب میں 334 رنز بنائے تھے جو کسی بھی ٹیسٹ ٹیم کےخلاف اس کا سب سے بڑا سکور ہے۔

    زمبابوے کی اس عمدہ مزاحمتی کارکردگی میں کپتان ایلٹن چگمبورا کی اولین ون ڈے سنچری شامل تھی لیکن وہ سلو اوور ریٹ کی وجہ سے دو میچوں کے لیے معطل کر دیے گئے ہیں اور ان کی جگہ کپتانی ہملٹن مازا کادسا سپرد کی گئی ہے۔

    کریگ ارون بھی ہمسٹرنگ کی تکلیف کے سبب دوسرے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

    پاکستانی ٹیم میں حماد اعظم کی جگہ جنید خان کی شمولیت کا امکان ہے۔

    احمد شہزاد جو پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکے تھے فٹ ہوگئے ہیں، تاہم اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ پاکستانی ٹیم محمد حفیظ اور کپتان اظہرعلی سے ہی اننگز کا آغاز
     

Share This Page