News عمران خان نے اعلیٰ نسل کے لوٹے جمع کئے ہیں

Discussion in 'Current Affair and Siasi Debate' started by benice, Jul 2, 2018.

  1. benice

    benice Well-Known Member Siasi Karkun

    Joined:
    Jan 2, 2010
    Messages:
    6,564
    Likes Received:
    41
    Location:
    Karachi

    عمران خان نے اعلیٰ نسل کے لوٹے جمع کئے ہیں



    سابق وزیراعلیٰ اور اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہاتھاکہ میں سیاست سے لوٹوں کو ختم کردوں گا لیکن انہوں نے اقتدار میں آنے کے لئے ملک بھر سے اعلیٰ نسل کے لوٹے جمع کئے ہیں۔

    پشاور کے حلقہ این اے 27 میں جلسے سے خطاب میں امیر حیدرخان ہوتی نے کہا کہ باچا خان کے پیروکار سرخ جھنڈے کے ساتھ میدان میں نکلے ہیں،25جولائی کو پشتون قوم کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

    ان کا کہناتھاکہ پرویز خٹک کہتے تھے کہ انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کی سیاست ختم کردی ہے،لیکن پشتونوں کی یہ پارٹی ختم ہونے والی نہیں ہے۔

    امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ سابقہ صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا کا خزانہ خالی کردیا ہے ،آج سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں ہیں،جو منصوبے اے این پی نے شروع کیے تھے پی ٹی آئی وہ بھی مکمل نہیں کرپائی ۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ وہ لوٹوں اور ضمیر فروشی کی سیاست کو ختم کر دیںگے لیکن آج انہوں نے جیتنے کیلئے اعلی نسل کے لوٹے جمع کیے ہیں۔

    قومی خبریں - ’عمران خان نے اعلیٰ نسل کے لوٹے جمع کئے ہیں‘ - Latest News | Daily Jang
     

Share This Page