News ذوالفقارمرزا کی گرفتاری کے لئے پولیس کا ان کی رہائشگاہ پرچھاپہ،2 ملازم گرفتار

Discussion in 'News and Current Affairs' started by ghazi52, May 22, 2015.

  1. ghazi52

    ghazi52 Senior Member Siasi Karkun

    Joined:
    Apr 20, 2006
    Messages:
    786
    Likes Received:
    1
    Gender:
    Male
    Location:
    USA
    ذوالفقارمرزا کی گرفتاری کے لئے پولیس کا ان کی رہائشگاہ پرچھاپہ،2 ملازم گرفتار
    ویب ڈیسک جمعـء 22 مئ 2015
    (1) تبصرہصفحہ پرنٹ کریںدوستوں کو بھیجئے

    [​IMG]
    پولیس نے ذوالفقارمرزا کے ڈرائیور نیک محمد اور گارڈ سکندر کو حراست میں لیتے ہوئے اسلحہ تحویل میں لے لیا۔ فوٹو: فائل

    کراچی: پولیس نے سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی گرفتاری کے لیے ڈیفنس میں واقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی جب کہ اہلکار ان کے 2 ملازمین کو گرفتار کر کے اپنے ہمراہ لے گئی۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفینس میں واقع ڈاکٹرذولفقارمرزا کی رہائش گاہ پرپولیس نے گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تاہم گرفتاری عمل میں نہیں آسکی جب کہ پولیس نے ذوالفقار مرزا کے ڈرائیور نیک محمد اور گارڈ سکندر کو حراست میں لیتے ہوئے تھانے منتقل کردیا۔

    کارروائی میں پولیس کی 4 موبائلوں اوربکتر بند گاڑیوں نے حصہ لیا جب کہ ممکنہ مزاحمت کے پیش نظرعلاقے میں پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تاہم پولیس نے حراست میں لئے گئے سیکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور کے قبضے سے اسلحہ تحویل میں لے لیا۔
     

Share This Page