حکومت وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو بچانے کے لئے سرتوڑ کوشش کر رہی ہے۔ مصطفی نواز...

Discussion in 'PPP' started by Party News, Dec 5, 2018 at 1:23 PM.

  1. Party News

    Party News Journalists Siasi Karkun

    Joined:
    Sep 17, 2014
    Messages:
    3,651
    Likes Received:
    0
    اسلام آباد(5دسمبر2018)
    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ حکومت وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو بچانے کے لئے سرتوڑ کوشش کر رہی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے قوانین کے دو مختلف سیٹ ہیں۔ کچھ قوانین صرف مخالفین پر لاگو ہوتے ہیں اور کچھ قوانین وہ اپنے اور اپنی پارٹی کے اوپر لاگو کرتے ہیں۔ اگر زلفی بخاری کی طرح کا کوئی آدمی پیپلزپارٹی کی حکومت نے مقرر کیا ہوتا تو عمران خان نے چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھا لیا ہوتا۔ عمران خان زلفی بخاری کے لئے چیف جسٹس سے بھی ناراض ہوگئے ہیں اور چیف جسٹس پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹر کھوکھر نے نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر جو زلفی بخاری کا کیس ڈیل کر رہے تھے کے استعفے کے معاملے کی تحقیقات کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ استعفیٰ دینے کا وقت پورے معاملے کو مشکوک بنا دیتا ہے اور قوم کا یہ حق ہے کہ وہ یہ بات جانیں کہ کیا حکومت کی جانب سے ان پر استعفیٰ دینے کے لئے دباﺅ تھا؟​

    Continue reading...
     

Share This Page