Breaking News بدین میں ذوالفقار مرزا کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

Discussion in 'News and Current Affairs' started by ghazi52, May 3, 2015.

  1. ghazi52

    ghazi52 Senior Member Siasi Karkun

    Joined:
    Apr 20, 2006
    Messages:
    786
    Likes Received:
    1
    Gender:
    Male
    Location:
    USA
    بدین میں ذوالفقار مرزا کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج


    [​IMG]
    ذوالفقار مرزا نے اپنے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے تاجروں کی دکانوں پر بھی تالے لگا دیئے۔ فوٹو: فائل

    بدین: سندھ کے سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا کے خلاف پولیس اسٹیشن میں دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق ذوالفقارمرزا اپنے ایک ساتھی ندیم مغل کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ماڈل پولیس اسٹیشن بدین پہنچے اور تھانے میں موجود پولیس افسر سے بدتمیزی کرتے ہوئے میز کا شیشہ توڑا اور پولیس افسر کا موبائل اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا۔ ذوالفقارمرزا نے اپنے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے تاجروں کی دکانوں پر بھی تالے لگادیئے۔

    ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ اپنے ساتھیوں کو تنہا نہیں چھوڑوں گا اور ان کے خلاف انتقامی کارروائی بالکل بھی برداشت نہیں کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا یہ قصور ہے کہ انہوں نے حق اور سچ کا ساتھ دیا، ذوالفقارعلی بھٹو کے لئے کوڑے کھائے، جیلیں کاٹیں اور بینظیر بھٹو کو اپنی ماں، بیٹی اور بہن سمجھ کر ان کا ساتھ دیا لیکن باہر سے مسلط ہونے والے آصف علی زرداری نے بے نظیر بھٹو کی پارٹی کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے، آصف علی زرداری کی پیسوں کی ہوس ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

    دوسری جانب واقعے کے خلاف مقامی تاجر کی مدعیت میں ماڈل پولیس اسٹیشن میں ہی ذوالفقارمرزا اور 20 ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں دہشت گردی کی دفعات سمیت ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔
     

Share This Page