Featured News امریکی وزیر خارجہ کا رمضان المبارک کے موقع پر پیغام

Discussion in 'Current Affair and Siasi Debate' started by fawad, May 7, 2019.

  1. fawad

    fawad Member Siasi Karkun

    Joined:
    Mar 31, 2008
    Messages:
    787
    Likes Received:
    0


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    [​IMG]

    امريکی وزارت خارجہ کی جانب سے ميں ملک کے اندر اور بیرون ملک مسلمان کميونٹيز کے ليے بابرکت رمضان کی تمنا کرتا ہوں۔

    بہت سے مسلمانوں کے ليے يہ مہينہ ايک ايسا موقع ہوتا ہے جب روحانی بيداری، شفقت اور استقامت، پسے ہوۓ طبقے کے ليے رحمدلی اور متنوع کميونٹيز کے مابين ہم آہنگی پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ امريکہ ميں کئ مساجد اور گھروں ميں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے دوستوں اور ہمسائيوں کو مدعو کيا جاتا ہے تا کہ برابری، خيرات اور سخاوت کی مشترکہ امريکی قدروں کی بنياد پر ہم آہنگی قائم کی جاۓ۔

    گزشتہ ماہ تينوں ابراہيمی مذاہب کی عبادت گاہوں پر حملے کيے گۓاور اور دنيا بھر ميں اپنی مذہبی رسومات کی آزادانہ ادائيگی کے حوالے سے شديد چيلنجز درپيش ہيں۔ شہری اور حکومتيں ان حملہ آوروں کو محرک فراہم کرنے والی نفرت پر قابو پانے کے ليے مل جل کر کام کر سکتی ہيں تا کہ سب کے ليے مذہبی آزادی کا حصول ممکن ہو سکے۔ رمضان تمام مذاہب اور پس منظر کے افراد کے ليے مشترکہ ہمدردی، احترام اور ايک دوسرے کے ليے تعاون کی اہميت کے حوالے سے ياد دہانی کا موجب بنتا ہے۔ روزانہ افطار کے موقع پر کھانے ميں شراکت کے عمل سے رمضان معاشرے ميں باہمی تعلقات کی تجديد کرتا ہے اور اجتماعی سطح پر ايک دوسرے کی مدد کرنے کی اہميت کو اجاگر کرتا ہے۔ اسی جذبے سے ہم مذہب سے قطع نظر ايک دوسرے کے ليے باہمی ذمہ داريوں پر غور کرتے ہيں اور اپنے اندر بہتری کے ليے سعی کرتے ہيں۔

    دنيا بھر ميں ہمارے کئ سفارت خانے اور قونصل خانے افطاری کا اہتمام کرتے ہيں جس سے ہماری سفارت کاری کی کليدی قوت کا اظہار ہوتا ہے اور مذہبی آزادی، مذہبی اقليتی گروہوں کی شموليت کے ساتھ ان کے ليے احترام اور امن کے ليے شراکت داريوں کے ضمن ميں ہمارے ارادے کو مضبوط کرتا ہے۔

    رمضان کے مقدس مہينے کے آغاز پر، ميری جانب سے تمام مسلمانوں کے ليے پرمسرت رمضان کريم

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    DOTUSStateDept (@USDOSDOT_Urdu) | Twitter

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  2. fawad

    fawad Member Siasi Karkun

    Joined:
    Mar 31, 2008
    Messages:
    787
    Likes Received:
    0

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ



    امریکی صدر کا رمضان المبارک کے موقع پر پیغام


    [​IMG]

    ميں رمضان کے مقدس مہينے ميں عبادات ميں مشغول تمام مسلمانوں کو اپنی جانب سے دلی مبارک باد پيش کرتا ہوں۔

    رمضان نزول قرآن کی ياد تازہ کرتا ہے۔ چوتھائ چاند کے نظر آتے ہی مسلم خاندان اور کميونيٹيز اس وحی کو خراج تحسين پيش کرنے کے ليے عبادت، روحانی تجديد اور خود احتسابی کے مہينے کا آغاز کريں گے۔

    دوران رمضان، مسلمان طلوع آفتاب سے سورج غروب ہونے تک قرآنی آيات کی تلاوت کرتے ہيں اور دوسروں کے ليے نيک جذبات کے ساتھ خيراتی کاموں ميں حصہ ليتے ہيں۔ ان اقدامات سے وہ اپنے روحانی سفر کے ليے ايک نۓ مقصد کے جذبے سے سرشار ہوتے ہيں اور خدا کی رحمتوں اور فضل کے حوالے سے تعريف وتوصيف ميں اضافہ کرتے ہيں۔

    اس ماہ کے دوران ہم سب کے لیے موقع ہے کہ ہم ان برکات پر غور کريں جو ہميں دی گئ ہيں اور ايک دوسرے کے ساتھ رواداری ميں اضافے کے ليے کام کريں۔ مل جل کر رمضان کی اصل روح کے مطابق ہم ايک قابل احترام اور ہم آہنگ معاشرہ حاصل کر سکتے ہيں۔

    ايک مقدس مہينے کی خوشيوں سے فيض ياب ہونے کے ليے ميلانيا اور ميں امريکہ اور دنيا بھر ميں بسنے والے مسلمانوں کو اپنی نيک خواہشات کا پيغام بھيجتے ہيں۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    DOTUSStateDept (@USDOSDOT_Urdu) | Twitter

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/


     

Share This Page