الطاف حسین کی تازہ وڈیو نے اسٹیبلشمنٹ پر پریشانی کے پہاڑ توڑ دیے ، خصوصی اجلاس کا انعقاد

Discussion in 'Current Affair and Siasi Debate' started by zarbekhas, Oct 7, 2016.

  1. zarbekhas

    zarbekhas Active Member Siasi Karkun

    Joined:
    Jun 17, 2010
    Messages:
    1,831
    Likes Received:
    7
    الطاف حسین کی تازہ وڈیو نے اسٹیبلشمنٹ پر پریشانی کے پہاڑ توڑ دیے ، خصوصی اجلاس کا انعقاد
    متحدہ کے رہنما کی صحت ، باڈی لینگویج ، اعتماد پہلے سے کہیں زیادہ ہے ، اگلے دس سال قیادت کرسکتے ہیں


    اسلام آباد ،( مہاجر پوسٹ بیورو ) جمعرات کی شب متحدہ کے قائد تحریک اور پاکستانی متحدہ کے لا تعلق رہنما الطاف حسین کی طویل وڈیو نے آرمی اسٹیبلشمنٹ کو سخت پریشانی میں مبتلا کردیا ہے جن کی معلومات کے مطابق الطاف حسین شدید صدمے اور دباؤ کا شکار تھے ، لیکن وڈیو کے بیان کے علاوہ ان کی شخصیت کا ٹھراؤ ، اعتماد اور باڈی لیگویج نہ صرف ان کو اگلے دس سال کے لئے فٹ قرار دے رہی ہے بلکہ ان کی گرجدار لیکن پیار بھری دھمکی کو بھی سنجیدہ لیا جارہا ہے جس میں انہوں نے مہاجر عوام سے خود استعفے لینے کو کہا ہے ، اسٹیبلشمنٹ کی وش لسٹوں پر عمل کرتے ہوے فاروق ستار کمپنی نے اپنے ووٹروں اور ہمدردوں سے رابطہ کے بغیر آرٹیکل سکس کے مطالبے والی قرارداد پیش کرکے اپنی آپ کو کلہاڑی مار لی تھی .
    الطاف حسین نے اپنے خطاب میں بچوں سے لے کر خواتین ماؤں بہنوں اور بزرگوں کو اپنی موجودگی کا احساس دلایا ، ان کو ڈھارس دی اور شگفتگی کا مظاہرہ بھی کیا ، ساتھ ہی آئ ایس آئ کے ڈپٹی کے فون کا قصہ سنا کر یہ بھی باور کردیا کہ اسٹیبلشمنٹ ان سے کتنی خوفزدہ ہے . واضح رہے کہ آج الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کس میں گرفتاری کی اندیشہ ظاہر کیا جارہا تھا ،
    اسلام آباد کے غیر سیاسی حلقوں نے ایک خصوصی اجلاس میں مہاجروں کے گرد رسی تنگ کرنے کے لئے ااسلحہ برامدگی کے مزید ڈرامے کرنے کی منظوری دی ہے ، تاہم اچانک میڈیا کی جانب سے منفی رد عمل کی توقع سے بھی پریشانی ہے .
    الطاف حسین نے اپنے خطاب میں حسب روایت نغمہ بھی سنایا اور لطیفے بھی بیان کے تاہم فاروق ستار سے ان کی نارضگی واضح نظر آئ

     

Share This Page